ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابات کیلئے چھپوائے گئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیاہے ، پیپرز کی ترسیل زمینی اور ہوائی طریقوں سے مکمل کی گئی ہے ، بیلٹ پیپرزمتعلقہ ڈی آراوزاورانکے نمائندوں کےحوالےکردیےگئے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کے انتخابات کیلئے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے دیا ہے ، ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس یا حساس قراردیا گیا ہے۔18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس،27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں، پنجاب میں 6 ہزار 40 انتہائی حساس، 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز، سندھ کے 6524 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 6545 حساس قرار دیے گئے۔
خیبرپختونخواہ کے4143 انتہائی حساس، 6166 پولنگ اسٹیشنز، بلوچستان میں 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل قرار دیے گئے، بلوچستان کے1730 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 2337پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے۔