مرکزی علماء کونسل پاکستان نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ( ن ) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پیر کے روز فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین علما کونسل زاہد محمود قاسمی نے مسلم لیگ ( ن ) کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
زاہد محمود قاسمی اور رانا ثنا اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الیکشن کے بعد مہنگائی میں کمی کا منشور پیش بھی کیا۔
اس موقع پر زاہد محمود قاسمی کا کہنا تھا کہ مرکزی علما کونسل پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے جبکہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حمایت پر علما ء کرام کا مشکور ہوں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اقتدار میں آنے کے بعد لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی طرح مہنگائی کا خاتمہ کرے گی ۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جون میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا معاہدہ ختم ہورہا ہے ، ہم عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بجلی، گیس اور پٹرول پر سبسٹڈی دیں گے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔