پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلانے اور سرکاری وسائل کے استعمال کے الزام میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال اور پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلئے مرتضیٰ وہاب کو گزشتہ ماہ نوٹس جاری کئے، لیکن طلبی کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع وسطی نے عدم پیشی پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
الیکشن کمیشن مراسلے کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کے مرتکب ہیں۔