نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابات سے قبل اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماراآئینی فریضہ پایہ تکمیل کوپہنچ رہا ہے، انتخابات کےالتواءکےدعوےغلط ثابت ہوئے،جوبھی منتخب ہواحکومت اس کےحوالےکریں گے،کہاجاتاتھاکہ ہم الیکشن کرواناہی نہیں چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جمہوریت اورالیکٹورل عمل میں خامیاں ہیں،بہت ساری جمہوریتوں میں نگران حکومت کاتصورنہیں ہوتا، نئی حکومت جوبھی آئےاس کومختلف نکات پرغوروفکرکرناچاہیے، سیاست میں تشددکوجوازبناکرکسی بھی بیانیےسےجوڑناقبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کوسیاسی تناظرمیں نہیں دیکھناچاہیےتھا،امریکی اسلحہ دہشت گردگروپوں کےہاتھ لگا،دہشتگردگروپ خودکوپاکستان کےخلاف پراعتمادسمجھ رہےتھے،ہم نےدہشتگردگروپس کےخلاف بڑی واضح پوزیشن لی ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ چل رہی ہے،ہمارےاورافغانستان میں جورشتہ ہےاس میں وضاحت ہونی چاہیے، اگرکوئی گمراہی کاراستہ ترک کرکےآناچاہتاہےتوموقع دیناچاہیے، کالعدم ٹی ٹی پی کہتی ہےاپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرلیں۔