محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شمال مشرق سمت سےسردہواؤں کا راج ہے،کم سےکم درجہ حرارت 17.5سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،شہرکا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں کا سلسلہ 4 فروری تک جاری رہےگا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانےکا امکان ہے
ائیرکولیٹی انڈیکس کےمطابق شہرمیں فضاکامعیار بدستور خراب ہے،شہرمیں ہوا کا معیار غیرصحت بخش ہے،ہوامیں آلودہ زرات کی مقدار172ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آئی کیوائر کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھےنمبرپرموجود ہے۔