تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اگرڈیل کےتحت بنی گالا بھیجا گیا ہےتوڈیل منسوخ کریں،مجھےجیل میں رکھ لیں ،مجھےلگ رہاہے، یہ سب مجھےذلیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔
غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں پہلی مرتبہ صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ انسان خودگرفتاری کیلئےجیل آگیا اورکیا ہوسکتا ہے،میرےگھرکوسب جیل بنادیا گیا،وہ کوئی ہوٹل تونہیں،ہم بزدل نہیں سچےلوگ ہیں،زندگی میں غلط کام نہیں کیا،ہماراایمان مضبوط ہےاورایمان کی وجہ سےیہاں کھڑےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھےبتایاگیاکہ مجھےسملی ریسٹ ہاؤس لےکرجارہےہیں،مذاکرات کیلئےمیری طرف بہت سےلوگ بھیجےگئے،یہاں پہنچتی تھی توبھول جاتی تھی کہ خان صاحب کوکیاپیغام دیناہے،مجھےلگ رہاہے، یہ سب مجھےذلیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے،مجھ سےان ڈائریکٹ رابطے کیےگئے، کمزور عورت نہیں ہوں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ اپنی شرمندگی چھپانےکیلئےمجھ پرجھوٹا الزام لگایا گیا،بانی چیئرمین کو خراب اورپارٹی کےحوصلےکمزورکرنےکیلئےسب کیاگیا،اگرڈیل کےتحت بنی گالابھیجاگیاتوڈیل منسوخ کریں، مجھےجیل میں رکھ لیں،قرآن پاک میں منافق اورشیطان سےاللہ نے نفرت فرمائی ہے،نیکی داڑھی اور پردے میں نہیں ہے۔