لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور کےمختلف علاقوں میں رات کو گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی،فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاءالدین،نارووال سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوارہوگیا۔
واسا لاہور کے مطابق سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے اطراف میں 17.5 ملی میٹر،اپر مال اورجیل روڑ کے اطراف میں 16 ملی میٹر،تاجپورہ اور نشتر ٹاؤن میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے بارش کاجمع پانی نکالنے میں مصروف ہے۔
آزادکشمیر کےبالائی علاقوں برف باری کےباعث نظام زندگی متاثر ہوگیا،پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں،سڑکوں کی بندش سے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد،پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیشگوئی کی ہے،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔