بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید بارہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔جس کے بعد مارے گئے امن دشمنوں کی تعداد اکیس ہوگئی ۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا
یہ بھی پڑھیں :۔دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام ، 4 جوان شہید، 9 حملہ آور ہلاک
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فورسز کے تمام ارکان محفوظ رہے ۔ اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے گئے 7 شہریوں کو بھی بحفاظت بازباب کرالیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق روپوش امن دشمنوں کا تعاقب جاری ہے ۔آخری دہشتگرد کے خاتمے اور سیکیورٹی یقینی بنانےتک کلیئرنس آپریشن جاری رہےگا ۔
یہ بھی پڑھیں :۔”مچھ“ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویرمنظرِ عام پرآگئیں
حملہ آوروں کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں ۔ ہلاک کئے گئے بیشتر دہشتگرد نام نہاد لاپتہ افراد نکلے ۔ کارروائی میں بھارتی پشت پناہی میں چلنے والی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے ملوث نکلی۔
یہ بھی پڑھیں :۔کوئٹہ: عوام کا مچھ میں دہشتگردوں کی حملے کی مذمت، فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی
آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ادا کی گئی ۔29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب حملہ آور دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان اور 2 راہگیر شہید ہوگئے تھے ۔