پاکستان معاشی استحکام کی راہ پرگامزن ،روپےکی قدر ستمبر کے شروع سے ہی بہتر ہو رہی ہے۔ اگست کے بعد سے مہنگائی کی شرح بھی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں چالیس فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پچاسی فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔۔
جی ڈی پی میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں ستائیس اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں بہتری آئی جو کہ ملکی ترقی کی علامت ہے۔آئی ٹی صنعت نے ایک اعشاریہ سات دو بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا ہے جو برآمدات اوراقتصادی ترقی کا ثبوت ہے۔۔
چیلنجذ کے باوجود آئی ٹی برآمدات میں بھی دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام اور سعودی عرب سمیت کئی دیگر ممالک کی سرمایہ کاری بھی ملکی معیشت کی مضبوطی کا واضح اشارہ ہے۔ پاک فوج اورنگران حکومت کی مشترکہ کوششیں پائیدار امن اور مضبوط پاکستان کی نوید ہیں۔