نمونیہ کےوار کم نہ ہوئے،پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کےدوران مزیدتیرہ بچوں کی جان لے لی۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزارپنتالیس نئےکیس بھی سامنے آگئے،جنوری میں نمونیہ سے انتقال کرنےوالے بچوں کی تعداد288 ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کاکہنا ہےکہ فیصل آبادمیں نمونیہ سے5،گوجرانوالہ سے 4 اموات رپورٹ ہوئیں،لاہورسے ایک روز کے دوران 248 بچےنمونیہ کےمرض میں مبتلا ایک روز کے دوران پنجاب سے 1045نئے کیس سامنے آئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اورحفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔