گورنر اسٹیٹ بینک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بڑی خبر دیدی، انہوں نے بتایا کہ مرکزی بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ملک میں کالا دھن رکھنے والوں کیلئے بری خبر ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا، کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے فروری میں باقاعدہ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا۔
جمیل احمد نے بتایا کہ نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا، تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ بھارت کی طرز پر اچانک کرنسی کی تبدیلی نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔