سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کر دیا گیا۔
پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود ( نئی مانیٹری پالیسی) کا اعلان کیا۔
گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے لئے شرح سود کو 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمیل احمد نے بتایا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا ہے۔