سپریم کورٹ نے اٹک سے قومی اسمبلی کے امیدوار طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔
سپریم کورٹ میں اٹک سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے طاہرصادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ طاہر صادق کی اہلیہ کے کاغذات پر اعتراض کنندہ عدالت مین پیش ہوا اور بتایا کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ میری جانب سے کوئی اعتراض دائر ہوا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ آپ نے اعتراض ہی نہیں کیا تو کاغذات کیسے مسترد ہوگئے۔ عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخابات کے بعد طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر طاہر صادق کو حکم امتناع پر انتخابات لڑنے کی اجازت دی تھی۔