پاک فوج خیبر پختوخوا کے دور دراز علاقوں تک تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے ضلع مہمند میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلہ میں اہم اقدامات کے تحت علاقہ مشران کے توسط سے گھر گھر جا کر عوام کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بالخصوص بچیوں کو اسکول بھیجیں۔
مہمند کے دوردراز علاقوں میں غیر فعال سکولوں کی تزین وآرائش کرکے انہیں فعال کیا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں اسکول کے بچوں کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد جاری ہے۔ اور بینرز ذریعہ بھی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔ حکام کی جانب سے بچوں اور بچیوں کو اسٹیشنری، کاپیاں اور کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
پروگرام کے تحت گذشتہ مہینوں میں 2300 بچے اور 1450 بچیوں کو سکول میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم تھے۔ ضلع مہمند کے علاقوں حلیم زئی، امبار اور صافی کے تین گرلز اسکولوں میں نرسنگ اور دیگر ٹریننگز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
#PakistanArmy spearheads efforts in #Mohmand district to boost #education
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 29, 2024
Door-to-door awareness campaigns, school renovations, and an inspiring awareness walk led by #students are in motion, the focus is on inclusivity—especially for girls.#SamaaTV pic.twitter.com/ExoP6ona7i
صافی، پنڈیالی اور حلیم زئ کے 5 سکولوں میں آئ ٹی لیبارٹریز بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اسکولوں میں مرد اور خواتین اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں۔ پاک فوج کے ان اقدامات کی بدولت بہت جلد ضلع مہمند میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔