کراچی میں آج شام سےبارش برسانےوالےمغربی سسٹم کی انٹری متوقع ہے، مغربی سسٹم کے نتیجے میں کہیں رم جھم،کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے،سسٹم کا ایک حصہ سندھ کےکوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا،سسٹم کا دوسرا حصہ ملک کےبالائی حصوں پربارشیں برسائےگا،ملک میں دو مغربی سلسلے یکےبعد دیگرے داخل ہورہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرقائدمیں آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کےڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کا راج،مطلع ابرآلودرہیگا،کم سےکم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،موجودہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ،ہوامیں نمی کاتناسب 57 فیصدریکارڈکیا جارہا ہے۔شمال مشرق سے 6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔
موجودہ سسٹم کےعلاوہ ایک نیامغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہو گا،فروری میں نیامغربی سسٹم وسطی اوربالائی سندھ پربارشوں کی شکل میں اثرات دیگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلودرہےگا، گلگت بلتستان،کےپی،کشمیر اور پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، صبح کےوقت خطہ پوٹھوہارمیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، اسلام آباد میں مطلع ابرآلود،صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے،ملکہ کوہسارمری اور گلیات میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوگی۔