جاپان کے مون لینڈر نے بجلی کی فراہمی کے مسئلے کی وجہ سے ایک ہفتے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔
جاپان کی ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی ( جاکسا ) نے کہا کہ اتوار کی رات لینڈر کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم ہوگیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خرابی ٹھیک ہوگئی ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ روشنی کے حالات میں تبدیلی کے بعد اس کے سولر سیل دوبارہ کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سمارٹ لینڈر کے ساتھ جاپان امریکہ، سابق سوویت یونین، چین اور ہندوستان کے بعد چاند پر نرمی سے اترنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔
جاکسا نے کہا کہ لینڈر چاند کی ابتدا کے بارے میں سراغ تلاش کرنے میں پتھروں کی ساخت کا تجزیہ کرے گا۔
سلم مشن جاپان کی جانب سے پہلے کی گئی کئی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق چاند پر اترنا بہت مشکل ثابت ہوا ہے، تمام کوششوں میں سے صرف نصف ہی کامیاب ہوئی ہیں۔