اسلام آباد جی سیون گیس لیکج دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
اسلام آباد کے علاقے جی سیون میں گیس لیکج دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نذر محمد گوندل کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس،سوئی ناردرن گیس کمپنی کےحکام شامل ہیں،کمیٹی علاقہ مکینوں، سی ڈی اے ریسکیو،پولیس کے بیانات ریکارڈ کریں گی، کمیٹی واقعے کی وجوہات، محکموں کے ردعمل کا جائزہ لے کر سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
اسلام آباد کے علاقے جی سیون میں گزشتہ روز ہونے والے گیس دھماکے سے شادی کا گھر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا،سی ڈی اے نے کالونی میں 8 گھروں کو سیل کر دیا۔






















