آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو کام جمہوریت سے ہوسکتا ہے وہ جنگ و جدل سے نہیں ہوسکتا، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کو اس کا حق دلائیں گے، بندوق اٹھانے والوں کو سمجھائیں گے۔
حب میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کو اس کا حق دلائیں گے، بندوق اٹھانے والوں کو سمجھائیں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد بلوچستان کا حصہ 4 گنا بڑھ گیا، مگر یہ پیسہ کہاں گیا کسی کو نہیں معلوم.
سابق صدر نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، اس کی بقاء جمہوریت میں ہے، جمہوریت پر چلنے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔
“بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔”
— PPP (@MediaCellPPP) January 28, 2024
صدر آصف علی زرداری@AAliZardari #چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/falFgNCkBf
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حب کراچی سے جڑا ہوا ہے، یہاں کالج، اسپتال اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات ہونی چاہئیں، وعدہ کرتا ہوں کہ فیڈریشن کی جماعت پیپلزپارٹی بلوچستان کا اس کا حق دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر چلنے سے بے نظیر دو مرتبہ وزیراعظم بنیں، میں صدر بنا اور اپنے دوستوں کو وزیراعظم بنایا، جو کام جمہوریت سے ہوسکتا ہے وہ جنگ و جدل سے نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی لیکن ہتھیار نہیں اٹھایا، جمہوریت لڑائی لڑی۔
سابق صدر نے عوام پر زور دیا کہ وہ الیکشن والے دن جمہوریت کو ووٹ دیں، تیر کو ووٹ دیں اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں، پاکستان کے مسائل کا حل صرف سیاسی قوتوں کے پاس ہے، غیر حقیقی سیاسی قوتیں یہ بات نہیں سمجھ سکتیں۔