توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کیلئے بڑی خوش خبری آگئی۔ کوہاٹ میں نشپا بلاک کے براگزئی ایکس ون کنویں سے تیل وگیس کی سب سے بڑی دریافت ہوئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے یومیہ 15 ہزار 5 بیرل تیل اور 45.36 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
کنویں سے 2028 تک تیل کی یومیہ پیداوار 25 ہزار بیرل اور گیس کی پیداوار 60 ایم ایم ایس سی ایف تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار دو سو میٹرک ٹن تک لے جایا جائے گا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لائے گی ۔ او جی ڈی سی کی مسلسل کامیابیاں ملکی توانائی سیکیورٹی کے لئے اہم سنگ میل ہیں ۔
ان دریافتوں سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 329 ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا ۔ اس سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم ہوگا۔





















