انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایچ 130 ہیلی کاپٹر سے رابطہ گزشتہ روز منقطع ہوگیا تھا، مرنے والوں میں عملے کے 2 ارکان اور 6 مسافر شامل ہیں۔
انڈونیشین حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔




















