فیلد مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے جس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر اور فیلڈ مارشل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات ہو ئی جس دوران دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں جہاں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ کچھ دیر قبل آرمی چیف نے ایران کے سپیکر باقر قالیباف سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا ۔




















