انگلینڈ نے حیدر آباد ٹیسٹ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دیدی، ڈیبیو کرنیوالے ٹام ہارٹلی نے 7 شکار کئے، 196 رنز کی اننگز پر اولی پوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گھر کے شیر گھر میں ڈھیر ہوگئے، انگلینڈ نے حیدر آباد ٹیسٹ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دیدی۔
حیدر آباد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جواب میں بھارت نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 436 رنز بناڈالے اور انگلش ٹیم پر 290 رنز کی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں اولی پاپ کے شاندار 196 رنز کی بدولت 420 رنز بنائے اور کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا تاہم میزبان ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بین اسٹوکس 70 رنز بنا کر نمایاں بیٹر تھے جبکہ دوسری اننگز میں اولی پوپ نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں رویندرا جڈیجا نے 87، کے ایل راہول نے 86 اور یشسوی جیسوال نے 80 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں روہت شرما 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنیوالے ٹام ہارٹلی میچ میں 9 شکار کئے، جسپریت بومرا اور ایشون نے 6، 6 وکٹیں لی۔
انگلینڈ کے اولی پوپ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کیخلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔