صوبائی درالحکومت پشاور میں آیندہ پشاور میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پشاور انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 پندرہ روز کیلئے نافذ کی گئی ہے، اس دوران ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق اس دوران لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی ۔صوبائی دارالحکومت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاررروائی کا عندیہ دیا ہے۔