امریکی قومی کے سلامتی مشیراورچینی وزیر خارجہ نے صدرجوبائیڈن اورصدر شی جن پنگ کا رابطہ کرانے پر اتفاق کر لیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میںچینی وزیرخارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات ہوئی ، جس میں چینی اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات میںبائیڈن اور شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور امریکی قومی کے سلامتی مشیرجیک سلیوان کے درمیان ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنمائوں نے سفارتی کوششوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران امریکا کی جانب سے چین پر آبنائے تائیوان میں امن کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔