صوبہ سندھ میں سردی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آئندہ دو ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق 26 جنوری تک رہے گا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلبہ کو شدید سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ والدین اور اسکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ نئے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔



















