پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 364 پوائنٹس کی مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا، دوران کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس 1375 پوائنٹس گر کر 183034 پوائنٹس پر آگیا۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281روپے05پیسے پر رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 280روپے 2 پیسے پر بندہوا تھا۔
ہفتے کے روز سونے اور چاندی کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، 24 کیرٹ فی تولہ سونا3700روپے بڑھکر473262 روپے کا ہوا تھا، 10 گرام سونے کے بھائو میں 3172روپے کا اضافے ہوا تھا۔




















