معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم پر تشدد کو استاد شاگرد کامعاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے استاد شاگرد کارشتہ ایسا ہے کہ شاگرد غلطی کرے تو اسے سزابھی دینا پڑتی ہے۔
راحت فتح علی خان کے ذاتی ملازم کا خود پر تشدد کے حوالے سے کہنا ہے کہ پیر صاحب نے بوتل پردم کیاہواتھا جومیں رکھ کربھول گیا، راحت صاحب ہم سے پیاربھی بہت کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پربدترین تشدد ، فوٹیج منظرعام پرآگئی
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نامور گلوکارراحت فتح علی خان کے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی فوٹیج منظرعام پرآئی تھی۔ جس میں وہ اپنےذاتی ملازم کوجوتوں اورتھپڑ سے تشدد کانشانہ بنارہے تھے۔
منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان شور مچا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے، اور ساتھ ہی گھریلوملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔
اس موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہا۔