قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی سیاسی قیمت چکائی۔
مسلم لیگ ن منشور کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ملک کی بہتری کےلیے ہم سب مل کرکوشش کریں گے، میری بنائی ہوئی موٹروے پر ایئرفورس کے جہازبھی اترتے ہیں۔ خلل نہ آتا تو اورنج لائن پاکستان کے ہر شہرمیں ہوتی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے، ہم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں، ملک بہت مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں آپ نے 4 سال میں کیا کیا ہے؟ ہیلی کاپٹر،جہاز اڑائے گئے،ہمارے لوگوں کو پکڑ کر لایا گیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں مسکراتا نہیں تھا تو پس پردہ کئی وجوہات تھیں،2018 میں آرٹی ایس بند نہ ہوتا تو مرکز میں ن لیگ کی حکومت بنتی، 2018 میں مسلم لیگ ن نمبرون جماعت تھی، سمجھنے والوں کو سمجھنا چاہیے تھا میں مسکراتا نہیں تو کوئی وجہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آئے تو منشور پر عمل کریں گے، ماضی کی زیادتیاں یاد آتی ہیں،لیکن ضبط کرکے بات کررہاہوں۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں آئے تو وہ نہیں کریں گے جو انہوں نے کیا، ہم نے پیپلزپارٹی کو مدت مکمل کرنے کا پورا موقع دیا، ہم سب نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔