پاک فوج دفاع وطن اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے، اس حوالے سے پاک فوج کے زیر اہتمام گاہے بگاہے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام غذر میں 3 روزہ ونٹر فیسٹیول ختم ہو گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردن ایریاز اور اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی تھے۔ تین روزہ تقریبات میں میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور لطف اندوز ہوئے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے سکیٹنگ اور آئس ہاکی کابھی لطف اٹھایا۔
اعلامیے کے مطابق مشہور جھیل خلتی کے مقام پرہونے والی اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
#PakistanArmy organizes spectacular three-day winter festival in Gops area of #Ghazar; showcases beauty of region & brought locals, tourists, and officials together. #Skating, #IceHockey, and more captivated participants of all ages. #SamaaTV #WinterFestival #PakArmy pic.twitter.com/iEEmPC0tHE
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 27, 2024
منتظمین کا کہنا تھا کہ ونٹر فیسٹیول کا مقصد موسم سرما میں علاقے کی خوبصورتی اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ سیاحوں اور علاقہ مکینوں نے سیاحت کے فروغ کیلئے مقامی حکومت اور پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی۔ سیاحوں اور علاقہ مکینوں نے مقامی حکومت اور پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کےلئے ان اقدامات کو بھرپور سراہا۔