پی ایس ایل کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمینیٹر 2 کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 151 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سمیر منہاس 44، محسن ریاض 25 اور کونوے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد باسط اور سفیان مقیم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، خرم شہزاد اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پشاور زلمی نے بابراعظم کی 103 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 221 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 35 ، کوشال مینڈس 41، ایرون ہارڈی 20، عبدالصمد صفر ، بریسویل 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اسلام آبادکے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔





















