صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےاپاسٹل آرڈیننس دوہزارچوبیس جاری کردیا۔ جس میں غیرملکی عوامی دستاویزات کےلیےقانونی تصدیق کی پابندی ختم کردی گئی۔
آرڈیننس سے پاکستان میں شہریوں اوربیرون ملک مقیم افراد کوسہولت ملےگی۔ غیرملکی عوامی دستاویزات سےمتعلق انیس سواکسٹھ کے ہیگ کنونشن پرعملدرآمد کردیا گیا۔ غیرملکی عوامی دستاویزات سےمتعلق انیس سواکسٹھ کےہیگ کنونشن کی ذمہ داری پوری ہوگئی۔
آرڈیننس کامقصد غیرملکی عوامی دستاویزات سےمتعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرناہے
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 26, 2024
کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کےاستعمال کیلئے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتاہے
وفاقی کابینہ نے مارچ 2022ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کےالحاق کی منظوری دی تھی
وفاقی کابینہ نےمارچ دوہزاربائیس میں اپاسٹل کنونشن سےالحاق کی منظوری دی تھی۔ اپاسٹل کنونشن مارچ دوہزارتئیس سےپاکستان کےلیےلاگوہواتھا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےآرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پرجاری کیا۔