استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این اے117میں سب سےزیادہ مشکل میں نین سکھ کےلوگ ہیں،نام نین سکھ ہے اور اس میں دکھ ہی دکھ ہیں،اس علاقے کی محرومیوں کو جلد دور کرونگا،یہ میرا وعدہ ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں این اے ایک سو سترہ اور پی پی ایک سو پینتالیس کے علاقے لاجپت روڈ شاہدرہ اور نین سکھ میں انتخابی ریلی کیساتھ پہنچے۔
اس موقع پر پی پی145سے ن لیگ کے امیدوار سمیع اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے، عبدالعلیم خان کا نین سکھ پہنچنے پر گل پاشی سے استقبال کیا گیا۔ اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں نین سکھ کے رہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس علاقے کی محرومیوں کو جلد دور کرونگا،یہ میرا وعدہ ہے۔آپکےعلاقےکےنام کے مطابق یہاں سکھ ہی سکھ دوں گا،پہلی ترجیح سیوریج کامسئلہ ہے،اس ایریاکوترقی یافتہ بناؤں گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان این اے ایک سو سترہ اور پی پی ایک سو پینتالیس کے علاقہ سگیاں میں سابق چئیرمین عبدالشکور کے ڈیرے پر بھی گئے۔
عبدالعلیم خان کا چوہدری عبدالشکور کے ڈیرے پرعوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آپکے خلوص اور محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جو سیاست دان خاندانی ہوتا وہ لوگوں کے دلوں میں گھر بناتا ہے۔