محکمہ موسمیات نے27 اور 28 جنوری سے خیبر پختوبلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنادی ۔
کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت کم ہوگئی ۔محکمہ موسمیات نے 28 جنوری سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنادی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ستائیس جنوری کو بلوچستان میں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے اٹھائیس اور انتیس جنوری کو کوئٹہ ژوب ، چمن ، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں پر وقفے وقفے سے بارش اور جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوامیں27جنوری سےبارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاامکان ہے، محکمہ پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کےضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ پی ڈی ایم اےکےمطابق27جنوری سےصوبےمیں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونےکاامکان ہے جو31جنوری تک جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورت حال کےلیےچھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائے۔