پاکستان پیپلز پارٹی نےچیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانے سیاست دان بھائی کو بھائی سے لڑوا رہے ہیں، ہم اس نفرت کی سیاست کو ختم کر دیں گے اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن 8 تاریخ کو ہے لیکن آج ملتان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا، جس پر میں اپنے ملتان کے بھائیوں اوربہنوں کاشکر گزار ہوں،آپ سب نے مشکلات میں ہماراساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مشکل میں ہے،یہاں غربت مہنگائی بےروزگاری اپنےعروج پرپہنچ گئی ہیں،جبکہ پرانےسیاستدانوں نےسیاست کوذاتی دشمنی میں بدل دیا ہے،یہ پاکستانیوں کو لڑوارہے ہیں،بھائی کو بھائی سےلڑوارہےہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اس نفرت کی سیاست کو ختم کر دیں گے،ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجو عوام کی طرف دیکھ رہی ہے، آپکی مددکےساتھ آپکے ووٹ کےساتھ ملک کے حالات بدل دیں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ غریب لوگوں کوگھردلوائیں گے،کچی آبادیوں کوریگولرائزکریں گے، خواتین کوگھروں کےمالکانہ حقوق دلوائیں گے،خواتین کی خدمت اس طرح کرناچاہتاہوں جس طرح ایک بیٹاماں کی کرتاہے،خواتین کےلیےبی آئی ایس پی کی رقم میں اضافہ کریں گے، خواتین کو بلا سودقرضےدیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیرمزدورکارڈسےمزدوروں کوسہولیات دیں گے،اشرافیہ سےکٹوتی کر کے کسانوں کی جیب میں ڈالوں گا، فصل کےلیےکراپ انشورنس لائیں گے،کسانوں کو بینظیر کسان کارڈ سےمدد پہنچائیں گے،نوجواںوں کےلیےبینظیریوتھ کارڈلائیں گے اورروزگارکےحصول تک مددپہنچائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قائدعوام اورشہیدبی بی نےجووعدےکئےان پرعمل کیا،سی پیک کابانی نہیں سی پیک کاچورنوازشریف،کچھ شرم ہوتی ہے،ہم تھرپارکرکےریگستان میں معاشی انقلاب لائےہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ رائیونڈوالوں نےگیم سیٹ میچ کردیاہے،میں اب ان کےساتھ نہیں چل سکتا، عوام جان گئےکہ کیوں گلی گلی میں شورہے،یہ عوام کوبےوقوف نہیں بناسکتے،انہوں نے مخالف کا بندوبست کرلیاہے،گھرسےنکلتےبھی نہیں اورالیکشن جیت جاتےہیں،عوام طےکرےہم نےان کاراستہ روکناہے۔