ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ممالک ایندھن کی بچت کے لیے مختلف اقدامات متعارف کروا رہے ہیں۔
گذشتہ سال آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تیل اور گیس کا تقریباً 90 فیصد حصہ ایشیائی کے لیے تھا، جو کہ دنیا کا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا خطہ ہے۔
سری لنکا نے ایندھن کی بچت کے لیے ہر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی چلانے والوں کو بھی قومی ایندھن پاس کے لیے اندراج کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پاس کے تحت لوگ صرف ایک مخصوص مقدار میں ایندھن خرید سکتے ہیں۔
میانمار میں، نجی گاڑیوں کو ان کی لائسنس پلیٹ نمبروں کے لحاظ سے صرف متبادل دنوں میں چلنے کی اجازت ہے۔
بنگلہ دیش نے یونیورسٹیوں میں عید کی تعطیلات کا پہلے ہی کو اعلان کر دیا ہے اور ایندھن کی بچت کے لیے ملک بھر میں منصوبہ بند بلیک آؤٹ متعارف کروایا جا رہا ہے۔
فلپائن میں، کچھ سرکاری دفاتر میں عملے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک دن گھر سے کام کرنا (ورک فرام ہوم) لازمی قرار دیا ہے ۔




















