مرکزی بینک نے عید اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق عید اور یوم پاکستان پر سرکاری ونجی مالیاتی شعبہ4روزبند رہے گا، اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکس چینج،ایس ای سی پی، بینکس، مالیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔
جمعہ،ہفتہ20اور21مارچ کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، اتوارکوویکلی آف اور23مارچ یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔
اسٹیٹ بینک، بینکس، مالیاتی اداروں میں بھی24مارچ سےمعمولات بحال ہوجائیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج میں منگل24مارچ سے ٹریڈنگ معمول کے مطابق ہوگی۔




















