وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے،، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں، ہم نے اپنے آپ کو ٹیسٹ میچ کیلئے تیارکرنا ہے،ایک ہفتے میں پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسری ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں۔
علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی،مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی،کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں،فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے،ہم نےمتبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں،تاکہ مشکلات نہ آئیں، قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وفاقی وزیرخزانہ اور میں وزرائےاعلیٰ اور وزرائےخزانہ سے ملکرآئےہیں۔
وزیر پیٹرولیم کا کہناتھا کہ انڈسٹری میں پیٹرول اور ڈیزل کم استعمال ہوتا ہے، فرنس آئل کے پلانٹ بہت کم ہو گئے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول پر کوئی پلانٹ نہیں چلتا، پاکستان میں پچھلےچند سالوں میں تھرمل جنریشن میں سرمایہ کاری کی گئی، بنگلادیش میں فوج پیٹرول پمپس اور ڈپوز پر تعینات ہے، ہمیں سعودی عرب نے سپورٹ کیا ہواہے، عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا بوجھ برداشت کیا ہے، پیٹرول اورڈیزل کےذخائرموجود ہیں،لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی۔





















