پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی مداح کے ساتھ خوشگوار انداز میں گپ شپ کر رہی ہیں۔ دوران گفتگو خاتون مداح نے اداکارہ اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی اور رمضان کے روزوں سے متعلق بھی سوال کیا۔
اداکارہ نے جواب میں بتایا کہ ان کے روزے اچھے جا رہے ہیں اور وہ کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مداح نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’’ میری زندگی ہے تو ‘‘کی تعریف بھی کی۔
گفتگو کے دوران مداح نے ہانیہ عامر سے شادی کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی اور مداح سے دعا کی درخواست کی، جس پر خاتون نے ان کے لیے اچھے نصیب کی دعا کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram





















