ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
اے ڈی بی کے مطابق یہ فنڈز 2030 تک نئی کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی کے تحت دیے جائیں گے جس کا مقصد پاکستانی معیشت کو مضبوط اور دیرپا بنانا ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے، حکمت عملی کے تحت تین بڑے ایریازکو فوکس کیا جائے گا،کاروبار،سرمایہ کاری کو آسان بنانا،عوامی سہولیات خواتین کو برابر مواقع دینا ہے،موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔
توانائی،ریلویز اور ٹرانسپورٹ،زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو گی، بینک کی جانب سے پانی کا نظام بہتر بنانا،ہنرمند افرادی قوت اور نوکریاں ترجیح قرار دی گئی ہے ۔
اے ڈی بی نے پاکستانی برآمدات کو ناکافی اور کاروباری ماحول مشکل قرار دیدیا اور کہا کہ توانائی کا نظام کمزور جبکہ معاشرے میں غربت اب بھی زیادہ ہے، پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی 66 فیصد ہےجوکہ ایک بڑی طاقت ہیں،اصلاحات ہوئیں تو معیشت تیزی سےترقی کرسکتی ہے۔





















