الیکشن کمیشن کوملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں حق رائےدہی کےفاصلاتی استعمال کیلئےملک بھرسےپوسٹل بیلٹ کی 4لاکھ 49 ہزار 2سو87 درخواستیںموصول ہوگئیں۔ درخواستیں دینےوالوں میں قیدی، معذورافراد، سرکاری ملازمین، مسلح افواج کےاہلکاراور اُنکےاہلخانہ شامل ہیں۔
دستاویزکےمطابق قومی اسمبلی کیلئےمجموعی طورتین لاکھ چھ ہزارپانچ سوتینتیس ووٹرز نےپوسٹل بیلٹ پیپرکیلئےدرخواست دی، جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئےپوسٹل بیلٹ کی کل دولاکھ بیالیس ہزارسات سوچؤن درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔
پنجاب سےقومی اسمبلی کیلئےپوسٹل بیلٹ پیپرزکی ساڑھےتہترہزار سےزائداورصوبائی اسمبلی کیلئے چوہتر ہزارسےزائددرخواستیں موصول ہوئیں۔ سندھ سےقومی اسمبلی کےلئے پوسٹل بیلٹ پیپرکی ساڑھےچوبیس ہزارکےقریب اورصوبائی اسمبلی کیلئےساڑھےچھبیس ہزارسےزائددرخواستیں دی گئیں۔
خیبرپختونخواسےقومی اسمبلی کیلئےتہترہزارکےقریب اورصوبائی اسمبلی کیلئےاکیاسی ہزارسےزائد جبکہ بلوچستان سےقومی اسمبلی کیلئےپوسٹل بیلٹ پیپرزکی چھتیس ہزارکےقریب اورصوبائی اسمبلی کیلئےساٹھ ہزارپانچ سوپچاس درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔