نگران وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 14 دسمبر کو بطور وزیرداخلہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد چارج وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پاس تھا۔
مزید تفصیلات جانیے : نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے گوہر اعجاز کی وزیر داخلہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، ان کے پاس صنعت و تجارت کی وزرات کا بھی چارج ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے نگران وفاقی وزیر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔