سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) میں شمولیت اختیار کر لی۔
خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ ہفتے نگران وفاقی وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔
اس حوالے سے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے پی پی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا، سندھ میں ضلع کو ضلع سے جوڑا اور سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا، تربت سے قوم پرستی کی سیاست کو شکست دینے کا آغاز کر رہے ہیں۔