چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کواس وقت مشکلات کاسامنا ہے، ملک میں غربت، مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، ایک طرف معاشی تو دوسری طرف جمہوری بحران ہے۔
سرگودھاکی تحصیل بھلوال میں جلسے سے خطاب میں بلاو بھٹو نے کہا کہ پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں، پرانے سیاستدانوں کی وجہ سے پورا معاشرہ تقسیم ہوچکا، پرانی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو غربت، بیروزگاری، مہنگائی کامقابلہ کریں گے، عوامی معاشی معاہدہ میراعوام سے ایک وعدہ ہے، دوسری جماعتوں کوصرف کرسی کی فکرہے۔
پیپلزپارٹی کوموقع ملاتوغربت، بیروزگاری، مہنگائی کامقابلہ کریں گے۔ چوتھی بار الیکشن لڑنے والا ابھی تک اپنا منشور نہیں بتاسکا، جب بھی شیرکی حکومت بنی،عوام کا خون چوسا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو3بار بھگتا ہے، وہ چاہتے ہیں چوتھی باربھی کرسی مل جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کوترقی یافتہ بنائے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت بنی توآمدنی دوگنی کروں گا، عوام کو300یونٹ مفت بجلی دلاؤں گا، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرکے مالکانہ حقوق دلائیں گے۔