سوشل میڈیا پر ایفل ٹاور میں آگ لگنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
عالمی میڈیا کےمطابق فرانس کےدارالحکومت پیرس میں واقع ایفل ٹاور میں آگ لگنےکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہے،ویڈیوزکودیکھ کر سیاحوں سمیت کئی لوگ پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
This is true, the Eiffel Tower is on fire pic.twitter.com/UHRdj6401q
— they (@nguyenthey) January 18, 2024
ایفل ٹاور میں آگ لگنےکی ویڈیو سوشل میڈیا کےپلیٹ فارم ٹک ٹاک سے وائرل ہوئی۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی,اس ویڈیو کو اب تک 23 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس ویڈیو میں ایفل ٹاور آگ کی لپٹ میں ہے اور اس دل دہلا دینے والے منظر کو دیکھنے والے لوگوں کے ساتھ وہاں پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی اس بلند عمارت میں لگی آگ نے سب کو پریشان کردیا ہے۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ یہ بات سچ ہے یا نہیں؟بعض صارفین نے حیرانگی اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ بہت سے صارفین نے فوراً پہچان لیا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں ہے۔
برطانوی ٹیبلوئڈ اخباردی سن کی رپورٹ کےمطابق ایفل ٹاورمیں لگنے والی آگ کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔پیرس کےفائرفائٹرز کو ایفل ٹاورمیں آگ لگنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
رپورٹ کےمطابق یہ ٹک ٹاک ویڈیوزمصنوعی ذہانت (اے آئی) کےذریعے بنائی گئی ہے۔ ایفل ٹاورکو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ایفل ٹاور کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپربھی ایسی کوئی خبرنہیں دیکھی گئی،اس عمارت کے آفیشل پیج نے بھی برف میں لپٹے ایفل ٹاورکی تازہ ترین تصویر پوسٹ کرکے تمام افواہوں کو مستردکردیا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس میں موجود ایفل ٹاور کو دیکھنے سالانہ 70 لاکھ سے زائد ویزیٹرز دوردور سے آتے ہیں۔