شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں پاک فوج کی تعاون سے تحصیل کی سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں مختلف اسکولوں سے 70 سے ذائد بچوں نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق شمالی وزریرستان میں تحصیل کی سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، فائنل مقابلے میں 12 بچے مدمقابل ہوئے۔ مقابلوں میں بچوں نے بہترین تقریریں کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔
اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات ، سپورٹس کا سامان اور کتابیں تقسیم کی گئی۔ بچوں نے پاک فوج کی جانب سے مقابلوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئے۔
Tehsil-level elocution competitions held, featuring 70+ talented students from various schools.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 24, 2024
Winners received prizes, sports gear, and books; kids extended gratitude to #PakistanArmy for organizing the event. #SamaaTV pic.twitter.com/aUEfBs5R6L