آرگنائزیشن آف اسلامی کاپوریشن( او آئی سی ) نے بھارتی شہر ایودھیہ میں مسلمانوں کے تاریخ ورثے بابری مسجد کے کھنڈرات پر رام مندر بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی کی جانب سے گزشتہ روز بھارتی وزیر مودی کی جانب سے رام مند کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا مقصد اسلامی تاریخی نشانات کو مٹانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔مودی نے شہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنے متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روزخود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے بھارت نے مسلمانوں کے جذبات یکسر نظر انداز کرتے ہوئےشہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا۔
متنازعہ مندر کے افتتاح پر ایودھیا کے مسلمانوں نےرام مندرکو نریندر مودی کی انتخابی مہم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایودھیا میں مسلمانوں کے لئے مساجد ناکافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستان نے شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو بھارتی جمہوریت پر سیاہ دھبہ قرار دیدیا
پاکستان کی جانب سے شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو بھارتی جمہوریت پر سیاہ دھبہ قرار دیتے ہوئے اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ورانسی میں گیان واپی مسجد اور متھرا میں شاہی عید گاہ مسجد کو لاحق خطرات کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی لہر علاقائی مذہبی ہم آہنگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، عالمی برادری بھارتی اسلامو فوبیا اور نفرت انگیزی کا ادراک کرے ۔