اسٹیٹ بینک نے انتیس جنوری کومانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کےاجلاس میں بنیادی شرح سودکاتعین کیا جائےگا۔
گورنراسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں کمیٹی کےفیصلےکااعلان کریں گے، جس میں مہنگائی میں اضافے کے باعث معاشی ماہرین کوشرح سودبرقراررہنےکی توقع ہے۔اس وقت اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد کی سطح پر ہے۔
Monetary Policy Committee of #SBP will meet on Monday, January 29, 2024 to decide about Monetary Policy. Governor SBP Mr. Jameel Ahmad will announce the Monetary Policy decision at a press conference on same day after the meeting.https://t.co/TwADsmtwJK#SBPMonetaryPolicy pic.twitter.com/k5Z6ZcFL73
— SBP (@StateBank_Pak) January 23, 2024
رواں سال جون تک مانیٹری پالیسی کمیٹی کےمزیداجلاسوں کاشیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے،مانیٹری پالیسی کمیٹی کےمزید3اجلاس 18مارچ، 29اپریل ،10جون کوہوںگے۔