چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی سے فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کا پاکستان بارکونسل کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست کردی۔
ملاقات کے بعد وکلاء رہنما کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو کچھ تجاویز پیش کی ہیں اُمید ہےعملدرآمد بھی ہوگا، چیف جسٹس نے تجاویز پر عملدرآمد کا وعدہ کیا ہے۔
رہنما پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ نےکہا کہ جن کے کیسز عرصہ دراز سے فکس نہیں ہوتے، ان کیلئے پالیسی بنے گی، جو ارجنٹ نوعیت کے کیس ہیں اُن کیلئے پالیسی بنے گی۔
حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کہنے پر ہم نے تجاویز پیش کیں ، جو تحریری طور تھیں۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل جو تجاویز دیں گی ان پر عمل کریں گے۔