افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ افغانستان میں لاپتہ ہونے والے روسی طیارے کے پائلٹ سمیت چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ صوبہ بدخشاں میں لاپتہ ہونے والا طیارے کو ارز کوہ کے علاقے میں تلاش کر لیا گیا ہے۔ پائلٹ کو آئی ای اے سرچ گروپ نے دریافت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پائلٹ سمیت چار دیگر افراد اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔ افغان حکومت کی تفتیشی ٹیم باقی افراد کی تلاش اور مدد فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام جو طیارہ بدخشان کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا وہ روس کا پرائیویٹ جیٹ ہے۔