مسلم لیگ ن کے رہنماء سید قلب عباس شاہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنماء سید قلب عباس شاہ نے انتخابات سے چند روز قبل پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، انہوں نے این اے 52 گوجر خان سے پی پی پی کے امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیگی رہنماء کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے لیگی رہنماء سے ملاقات میں کہا کہ سید قلب عباس شاہ کی شمولیت پارٹی کیلئے اچھا شگون ثابت ہوگی، گوجر خان کے عوام اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گوجر خان کی عوام کو جو حقوق پاکستان پیپلز پارٹی نے دیئے ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دیئے۔
واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف این اے 52 گوجرہ خان سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے بیٹے خرم پرویز راجہ پی پی 8 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اس نشست پر مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد جاوید اخلاص مقابلے پر ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے دوران کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن جانے کے بعد اب عام انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا۔